ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسکولوں میں اسپورٹس کیلئے ایک گھنٹہ مختص کیا جانا چاہئے: نارائن گوڈا

اسکولوں میں اسپورٹس کیلئے ایک گھنٹہ مختص کیا جانا چاہئے: نارائن گوڈا

Mon, 16 Aug 2021 12:53:14    S.O. News Service

بنگلورو، 16؍اگست (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے اسپورٹس ویوتھ ایمپاورمنٹ ڈاکٹر نارائن گوڈا بچپن سے ہی کھیل کود میں دلچسپی اور مناسب تربیت سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے۔ ریاستی وزیر برائے پرائمری وسکنڈری تعلیم بی سی ناگیش کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ڈاکٹر نارائن گوڈا نے اس خیال کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ریاست کے اسکول کالجوں میں روزانہ ایک گھنٹہ اسپورٹس، کسرت کے لئے مختص کیا جائے۔ انہو ں نے بتایا کہ اولمپکس مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اس مرتبہ شاندار مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ مزید کارکردگی کے لئے ابھی سے تیاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اسکول کالجوں میں اسپورٹس کو فروغ دیا جائے،خالی فزیکل انٹرکٹرس کے عہدوں کو بھرتی کیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ اسکول کالجوں میں طلبہ کو درس وتدریس کے ساتھ کھیل کود کی سرگرمیو ں میں حصہ لینا بھی ضروری ہے،اس لئے ایک گھنٹہ اس کے لئے مختص کیا جائے۔ ڈاکٹر نارائن گوڈا نے کہا کہ طلبہ کو درس وتدریس کے ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ اس سے ان کی جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی طور پر چاق وچوبند رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے پرائمری وہائی اسکولوں میں 39,308فزیکل انٹرکٹرس کے عہدے خالی ہیں جنہیں بھرتی کیا جائے۔


Share: